خاران میں سکیورٹی فورسز نے 5 ڈرون حملے ناکام بنا دیے

خاران میں سکیورٹی فورسز نے 5 ڈرون حملے ناکام بنا دیے

کوئٹہ ( تر کیہ خبر) بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور 5 ڈرون مار گرائے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.