ڈی جی آئی ایس پی آر کی پشاور میں طلبہ سے خصوصی نشست، سکیورٹی امور پر گفتگو
پشاور ( تر کیہ خبر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے خصوصی نشست میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔آمد پر طلبہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور روایتی پختون پگڑی اور چادر پہنائی۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے مفصل جوابات دیے۔طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور سکیورٹی کے لیے پاک فوج کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔طلبہ کے مطابق نشست میں انہیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور پراپیگنڈا وارفیئر کے حقائق سے بھی آگاہ کیا گیا۔