سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے

قاہرہ (مانیٹر نگ ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر پہنچیں گے، جہاں مصری صدر عبدالفتاح السیسی قاہرہ میں ان کا استقبال کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی تازہ صورتحال اور جاری تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔مصری ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں علاقائی حالات اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں مختلف معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان اور عبدالفتاح السیسی سعودی عرب اور مصر کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کریں گے۔اس سے قبل رواں ماہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں انہوں نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.