سعودی کابینہ کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، شہریوں کے تحفظ کا عزم

سعودی کابینہ کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، شہریوں کے تحفظ کا عزم

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی علاقوں میں شہری اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔سعودی کابینہ نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں کیے گئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں اور عالمی بحری آمدورفت کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی۔اجلاس میں سعودی عرب کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کابینہ نے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا، جبکہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔فلسطین کے معاملے پر سعودی کابینہ نے عرب ممالک کی مشترکہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور القدس و مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کو مسترد کردیا۔اجلاس میں سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تزویراتی مذاکرات کے آغاز کے لیے مفاہمتی یادداشت کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.