ترکیے خبر

سعودی عرب کی کویت پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

سعودی عرب کی کویت پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے کویت کی سرحدی چوکیوں پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق عراق کی جانب سے آنے والے ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں اور ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔سعودی عرب نے کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت ہر مشکل گھڑی میں کویت کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔بیان میں عراق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے اور اپنی سرزمین کو ایسے حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ سعودی حکام نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو محتاط اور سنجیدہ طرز عمل اپنانا ہوگا۔مبصرین کے مطابق یہ واقعہ خلیجی خطے میں سکیورٹی صورتحال پر مزید خدشات کو جنم دے سکتا ہے اور علاقائی تعلقات پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔