سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے نیا اقدام، پاکستان سمیت 4 ممالک کیلئے فوڈ واؤچر لازمی
ریاض (تر کیہ خبر) سعودی عرب نے پاکستان سمیت چار ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے لازمی نسک فوڈ واؤچر متعارف کرا دیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نظام کے تحت عمرہ زائرین کو روزانہ تقریباً 20 سعودی ریال مالیت کا فوڈ واؤچر حاصل کرنا ہوگا، جبکہ اس کی رقم براہِ راست عمرہ ویزا فیس میں شامل کی جائے گی۔نئی پالیسی کے باعث عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس اپنے پیکجز اور قیمتوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ حج 2027ء سے 2030ء کے لیے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق حج رجسٹریشن کے بعد آئندہ مراحل جلد شروع ہوں گے، اس لیے حج 2027ء کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 نومبر 2027ء تک کارآمد پاسپورٹ تیار رکھیں۔وزارت مذہبی امور نے عوام کو حج سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی اشتہارات سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے رپورٹ کریں۔ترجمان کے مطابق حج سے متعلق درست معلومات کے حصول کے لیے صرف وزارت مذہبی امور کی سرکاری ایپس اور مستند ذرائع سے رجوع کیا جائے۔