پابندیوں سے ایران پر معاشی دباؤ بڑھ گیا
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اقتصادی پابندیوں اور ایرانی تیل کی برآمدات میں رکاوٹ کے باعث ایران کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ حالیہ اقدامات سے تیل کی برآمدات اور بیرونی مالی وسائل تک رسائی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ ایرانی کرنسی کی قدر ریکارڈ حد تک گر گئی اور مہنگائی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ایران کے پاس تقریباً دو ماہ کا پٹرول ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔ جاری جنگ اور تیل کی برآمدات میں کمی نے معاشی مشکلات مزید سنگین کر دی ہیں۔ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتا ہوا اقتصادی دباؤ خطے میں فوجی کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔