خارکیف میں روسی میزائل حملہ، 10 افراد ہلاک

خارکیف میں روسی میزائل حملہ، 10 افراد ہلاک

کیف( مانیٹرنگ ڈیسک) روسی میزائل حملے میں یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں 10 گھر، ایک کیفے، پوسٹ آفس، 5 دکانیں اور 15 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ جائے وقوعہ پر کئی ڈھکی ہوئی لاشیں، جلی ہوئی گاڑیاں اور تباہ شدہ عمارتیں نظر آئیں۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ایک مصروف چوراہے کو نشانہ بنایا، جہاں پوسٹ آفس، دکانیں اور کیفے موجود تھے جبکہ اطراف میں رہائشی عمارتیں بھی واقع تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین روسی حملے کا ضرور جواب دے گا۔حکام کے مطابق روس نے حملے میں دو بینڈ رول کروز میزائل استعمال کیے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.