روس کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت

روس کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو فوجی اہداف بنانا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اس واقعے کا غیرجانبدارانہ جائزہ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر کسی بھی قسم کی خونریزی کا جواز پیش کرنا خطے اور پوری دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ماریا زاخارووا نے کہا کہ ایران سمیت تمام غیر جوہری ممالک کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے، جبکہ پرامن جوہری پروگرام کو بیرونی دباؤ کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.