تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایران سے متعلق کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں برقی گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں استعمال شدہ برقی گاڑیوں کی فروخت میں واضح اضافہ ہوا ہے، جہاں پہلے دو ماہ میں فروخت ہونے والی گاڑیاں اب دو ہفتوں میں فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ قیمتوں میں بھی دس سے بیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔چین میں مارچ کے دوران برقی گاڑیوں کی فروخت میں بیاسی اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکا میں گزشتہ ماہ اسی ہزار سے زائد برقی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو ماہانہ بنیاد پر اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ویتنام میں ایک مقامی کمپنی کی برقی گاڑیوں کی فروخت میں ایک سو ستائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا میں بھی برقی گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔یورپ میں بھی برقی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں تیزی آئی ہے، جبکہ ناروے، سویڈن اور ڈنمارک میں برقی گاڑیوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔آسٹریلیا میں مجموعی گاڑیوں کی فروخت میں برقی گاڑیوں کا حصہ بڑھ کر چودہ اعشاریہ چھ فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دگنا ہے۔
عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کے بعد برقی گاڑیوں کی طلب میں تیزی سے اضافہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں