ترکیہ خبر

خلیج فارس میں کشیدگی کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، عباس عراقچی

خلیج فارس میں کشیدگی کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، عباس عراقچی

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکا اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں میں پوشیدہ ہے۔جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں سے متعلق مؤقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار فریق واضح ہے۔عباس عراقچی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی کھل کر مذمت کرے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور ان اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری ان قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو خطے میں کشیدگی پیدا کر رہی ہیں۔