خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی آئینی منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش
اسلام آباد( تر کیہ خبر) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو آئینی جواز فراہم کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی گئی۔ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مقررہ وقت سے 45 منٹ تاخیر کے ساتھ شروع ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل اسپیکر اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورتی نشست ہوئی، جس میں صوبے میں ایمرجنسی کی توثیق کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔ مشاورت میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے۔وقفہ سوالات معطل، قرارداد ایوان میں پیشاجلاس کے آغاز پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی درخواست کی، جسے منظور کرتے ہوئے کارروائی روک دی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد ایوان میں پیش کی۔