اردوان کی سعودی ولی عہد سے گفتگو، حوثی حملوں کی شدید مذمت

اردوان کی سعودی ولی عہد سے گفتگو، حوثی حملوں کی شدید مذمت

استنبول( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورت حال اور سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر اردوان نے سعودی سرزمین پر حوثیوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ترک صدر نے یقین دہانی کرائی کہ ترکیہ مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ سعودی عرب موجودہ چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.