ٹرمپ کا اردوان سے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرانے کا عندیہ

ٹرمپ کا اردوان سے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرانے کا عندیہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے کہہ سکتے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یمن کے حوثی سعودی عرب کے مفادات کو نشانہ بنا کر انتہائی نامناسب طرزعمل اختیار کر رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ترک صدر اردوان وہی اقدامات کریں گے جن کی وہ ان سے درخواست کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے بھی جلد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی رہنماؤں کی ہلاکتوں کے معاملے میں ممکن ہے کہ امریکا نے ضرورت سے زیادہ ردعمل دیا ہو، تاہم انہوں نے اپنے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.