آذربائیجان کی نئی سفیر نے ہنگری کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کر دیں
بڈاپسٹ( مانیٹرنگ ڈیسک)ہنگری میں آذربائیجان کی نومنتخب سفیر اسمیرہ جعفرووا نے شاہی محل میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد ہنگری کے صدر اندراش بالنت باکا کے حوالے کر دیں۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ہونے والی گفتگو میں ہنگری کے صدر نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور ثقافت و توانائی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو خصوصی اہمیت دی۔تقریب کے دوران سفیر اسمیرہ جعفرووا نے شاہی محل میں رکھی یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔بعد ازاں تقریب کا اختتام بڈاپسٹ کے ہیروز اسکوائر میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے ساتھ ہوا۔