خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد معمولات زندگی برقرار، بعض شہروں میں جشن
پشاور( تر کیہ خبر) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور، چترال، باجوڑ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی متاثر نہیں ہوئے اور کاروباری سرگرمیاں حسب معمول جاری ہیں، جبکہ ایبٹ آباد، کرک اور چترال میں نئے انتظامی نظام کی حمایت میں خوشیاں منائی گئیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔پشاور، چترال، باجوڑ اور دیگر شہروں میں دکانیں اور تجارتی مراکز کھلے رہے، جبکہ شہری روزمرہ امور میں مصروف دکھائی دیے۔ سیاسی تبدیلی کے باوجود صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق چلتا رہا۔دوسری جانب ایبٹ آباد، کرک اور چترال میں نئے نظام کے حق میں شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ کرک میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر مٹھائیاں بانٹی گئیں، ایبٹ آباد میں حمایت میں ریلی نکالی گئی، جبکہ چترال میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔