پاکستان اور عمان کا علاقائی امن، استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور عمان کا علاقائی امن، استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات پاکستان اور عمان کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے پہلے ہوئی۔اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے مضبوط برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کے روابط برقرار رکھنے پر زور دیا۔ملاقات میں علاقائی حالات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن و استحکام کے حصول کیلئے مذاکرات اور سفارتی ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔عمانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ اسحاق ڈار نے بھی علاقائی امن و استحکام کیلئے عمان کے مثبت کردار اور مشترکہ کاوشوں کی تعریف کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.