حوثی حملوں کے باعث سعودی فضائی آپریشن متاثر، پاکستان کی 114 پروازیں منسوخ

حوثی حملوں کے باعث سعودی فضائی آپریشن متاثر، پاکستان کی 114 پروازیں منسوخ

لاہور( تر کیہ خبر) سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں کے نتیجے میں فضائی سرگرمیاں محدود ہونے سے پاکستان کی اندرون و بیرون ملک پروازوں کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 114 پروازیں منسوخ یا غیر فعال رہیں، جبکہ 77 پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاض ایئرپورٹ بند ہونے کے باعث آج بھی پاکستان سے ریاض آنے اور جانے والی 28 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پروازوں کے شیڈول کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا، جس کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطے متاثر ہوئے ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے ملتان سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 765 کو متبادل ہوائی اڈے کی جانب روانہ کر دیا ہے۔ کراچی سے جدہ جانے والی دو پروازیں جبکہ سیالکوٹ اور ملتان سے دمام جانے والی ایک، ایک پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔لاہور سے مدینہ جانے والی سعودی ایئرلائن کی پروازوں ایس وی 724 اور ایس وی 725 کی روانگی میں پانچ گھنٹے تاخیر ہوئی، جبکہ لاہور سے اسکردو جانے والی چار پروازیں بھی ڈھائی سے تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔فضائی نظام میں خلل کے باعث اندرون ملک پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی پانچ پروازوں میں تین سے آٹھ گھنٹے جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی سات پروازوں میں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر ریکارڈ کی گئی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.