اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد( تر کیہ خبر) وفاقی آئینی عدالت میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں میں اضافے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست نصیب مسیح ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق درخواست پر درست فیصلہ نہیں دیا۔ درخواست گزار کے مطابق مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر اقلیتی نشستوں میں اضافہ ہونا چاہیے تھا، تاہم اس معاملے کو نظر انداز کیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جس طرح مسلم آبادی میں اضافے کے تناسب کو مدنظر رکھا جاتا ہے، اسی طرح اقلیتی آبادی کی نمائندگی میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جانا چاہیے۔مزید مؤقف اپنایا گیا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں میں بھی آبادی کے تناسب سے مناسب اضافہ نہیں کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.