ترکیہ خبر

کنڑ میں مبینہ حملوں کی خبریں بے بنیاد، پاکستا ن نے افغان میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا

کنڑ میں مبینہ حملوں کی خبریں بے بنیاد، پاکستا ن نے افغان میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا

اسلام آباد( ترکیہ خبر) حکومتِ پاکستان نے افغان میڈیا اور بعض حکام کی جانب سے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔وزارت کے مطابق ان خبروں کو بعض بھارتی عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔فیکٹ چیک یونٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان حکومت داخلی مسائل اور عوامی خدمات کی فراہمی میں ناکامی کو چھپانے کے لیے غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیے کا سہارا لے رہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں اور انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔