کوئٹہ( ترکیہ خبر) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ ساٹھویں روز بھی جاری ہے، مختلف سرحدی راستوں کے ذریعے شہریوں کی واپسی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا گیا ہے۔حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج مزید بارہ افراد پاکستان پہنچے، جس کے بعد اس راستے سے واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار تین سو اڑسٹھ ہو گئی ہے۔اسی طرح اٹھائیس فروری سے اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے دس ہزار چھ سو انیس افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ دونوں سرحدی راستوں کے ذریعے مجموعی طور پر تیرہ ہزار نو سو ستاسی افراد پاکستان پہنچے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واپس آنے والوں میں مزدور، تاجر، طلبہ اور زائرین شامل ہیں، جن کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری، اب تک 13 ہزار سے زائد افراد وطن پہنچ گئے
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان