تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں، جن میں ترک وزیر خارجہ، پاکستانی فیلڈ مارشل، فرانسیسی اور قطری وزرائے خارجہ شامل ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ان رابطوں میں خطے کی تازہ صورتحال اور اسرائیل کے خلاف ایران کے ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سفارتی رابطوں کا مقصد موجودہ کشیدگی میں کمی اور خطے میں ممکنہ بحران سے بچاؤ کی کوششیں ہے۔دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔مجموعی طور پر خطے کے اہم ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر رابطوں میں تیزی آئی ہے، جسے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
خطے کی کشیدہ صورتحال پر ایران، ترکی، پاکستان اور خلیجی ممالک کے رابطے تیز
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں