ترکیہ خبر

ریڈ کریسنٹ انسانیت کی خدمت کی روشن مثال ہے: مریم نواز شریف

ریڈ کریسنٹ انسانیت کی خدمت کی روشن مثال ہے: مریم نواز شریف

لاہور( ترکیہ خبر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ہلالِ احمر سے وابستہ رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’انسانیت میں اتحاد‘‘ کے عنوان سے منایا جانے والا یہ عالمی دن خدمتِ خلق، بھائی چارے اور انسان دوستی کے جذبے کو فروغ دینے کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلی اور ہنگامی حالات میں ہلالِ احمر جیسی فلاحی تنظیمیں متاثرہ افراد کی مدد میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر، منظم اور جامع نظام کی تشکیل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جبکہ معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی معاونت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے رضاکار کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ایک محفوظ، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔