دیامر کے 9 پولنگ اسٹیشنوں پر 12 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہوگی

دیامر کے 9 پولنگ اسٹیشنوں پر 12 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہوگی

گلگت( ترکیہ خبر) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے دو انتخابی حلقوں میں 9 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 12 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ جی بی اے 15 دیامر-1 کے خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے گی، جبکہ جی بی اے 17 دیامر-3 کے 8 پولنگ اسٹیشنوں پر بھی دوبارہ پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن نے متعلقہ انتخابی افسران کو ہدایت کی ہے کہ دوبارہ پولنگ کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ انتخابی عمل شفاف اور پرامن انداز میں مکمل ہو سکے۔فارم 47 کے مطابق جی بی اے 15 دیامر-1 میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر پہلے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مفتی ولی الرحمٰن دوسرے نمبر پر رہے تھے۔اسی طرح جی بی اے 17 دیامر-3 میں فارم 47 کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم پہلے جبکہ جے یو آئی کے رحمت خالق دوسری پوزیشن پر تھے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.