آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ

آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ

مظفرآباد ( تر کیہ خبر) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے 54 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ 2 اگست کو خراب موسمی حالات اور راستوں کی بندش کے باعث بعض علاقوں میں پولنگ ملتوی کردی گئی تھی، جس کے سبب متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل مکمل نہیں ہوسکا تھا۔مظفرآباد ڈویژن میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے دوران ایک حلقے میں پولنگ مکمل طور پر ملتوی ہوئی، جبکہ دوسرے حلقے کے چند پولنگ اسٹیشنز پر بھی ووٹنگ روک دی گئی تھی۔غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 23 نشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلزپارٹی 9 نشستوں پر کامیاب رہی۔الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو منعقد ہوگا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.