آزاد کشمیر: باغ کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ شروع

آزاد کشمیر: باغ کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ شروع

مظفرآباد( تر کیہ خبر) آزاد کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ری پولنگ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 جبکہ ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر ہو رہی ہے۔ ایل اے 16 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر 7 ہزار 4 ووٹرز جبکہ ایل اے 15 کے 9 پولنگ اسٹیشنز پر 5 ہزار ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ری پولنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ دونوں حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ عملہ نہ پہنچنے اور کشیدہ صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.