پیپر لیک معاملہ، راہول گاندھی کا مودی حکومت سے طلبہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

پیپر لیک معاملہ، راہول گاندھی کا مودی حکومت سے طلبہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے معاملے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طلبہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ طلبہ کو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے معافی کی ضرورت نہیں بلکہ حکومت کو ان نوجوانوں سے معذرت کرنی چاہیے جن کا مستقبل پیپر لیک اور امتحانات کی منسوخی کے باعث متاثر ہوا۔کانگریس رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے لیے اولاد کو کھونا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے، ہر نوجوان کی موت کے پیچھے ایک ایسا خاندان ہوتا ہے جس کا دکھ کبھی ختم نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کا تعلیمی نظام ہی درست نہ ہو تو طلبہ احتجاج کے سوا کیا راستہ اختیار کریں۔ راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم طلبہ سے معافی کی بات کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے نہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور نہ ہی ان طلبہ سے رابطہ کیا جن کے تعلیمی مستقبل کو پیپر لیکس نے نقصان پہنچایا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.