ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ جاری

ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ جاری

پشاور (تر کیہ خبر) 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی، جس میں تفتیشی افسر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس مقدمے میں سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی نامزد ہیں۔ادھر تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم نے عدالت میں گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔عدالت نے تینوں رہنماؤں، کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا اور عرفان سلیم کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی۔ مقدمے کی مزید سماعت مقررہ تاریخ پر ہوگی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.