واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میںتعینات برطانیہ کے سفیر سر کرسچن ٹرنر سے منسوب ایک مبینہ لیک شدہ آڈیو کے بعد عالمی سفارتی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آڈیو میں سفیر کو یہ کہتے سنا گیا کہ موجودہ عالمی حالات میں امریکا کا “خصوصی تعلق” برطانیہ کے ساتھ کمزور پڑ رہا ہے اور بعض پہلوؤں میں یہ زیادہ تر اسرائیل کے ساتھ نظر آتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفیر نے اعتراف کیا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان دفاع، معیشت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون برقرار ہے، تاہم عالمی حالات کے مطابق اس تعلق کی نوعیت میں تبدیلی آ رہی ہے۔سر کرسچن ٹرنر کے مطابق یورپی ممالک کو اپنی سیکیورٹی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار کے بجائے نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے اس بیان سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفیر کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے اور اسے سرکاری پالیسی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی اتحادوں میں تبدیلی اور نئی صف بندی کے رجحانات دیکھے جا رہے ہیں۔
امریکا اور برطانیہ تعلقات پر سوالات، لیک آڈیو کے بعد عالمی حلقوں میں نئی بحث شروع
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں