ترکیہ خبر

پینٹاگون کی بریفنگ پر سوالات، ایران جنگ سے متعلق معلومات پر شکوک بڑھ گئے: رپورٹ

پینٹاگون کی بریفنگ پر سوالات، ایران جنگ سے متعلق معلومات پر شکوک بڑھ گئے: رپورٹ

 واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جریدے دی اٹلانٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون ممکنہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ سے متعلق مکمل اور درست صورتحال سے آگاہ نہیں کر رہا۔رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بند کمرہ اجلاسوں میں بارہا اس بات پر سوال اٹھایا کہ دفاعی اداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگز مکمل اور حقیقت پر مبنی ہیں یا نہیں۔ذرائع کے مطابق جے ڈی وینس نے خاص طور پر امریکی میزائل ذخائر میں کمی پر تشویش ظاہر کی اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ کو بھی آگاہ کیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس جائزوں کے مطابق ایران اب بھی اپنی بڑی فوجی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہے، جس میں فضائیہ کا بڑا حصہ، میزائل نظام اور تیز رفتار بحری کشتیاں شامل ہیں، جو آبنائے ہرمز میں کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد ایران کے تقریباً 50 فیصد میزائل لانچرز دوبارہ فعال ہو چکے ہیں، جس سے خطے میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض سابق حکام کے مطابق دفاعی بریفنگز کا انداز اکثر صدر کی ترجیحات کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے، جس پر شفافیت سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔