پیوٹن نے زیلنسکی کی روسی فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی کو ریاستی دہشت گردی قرار دے دیا

پیوٹن نے زیلنسکی کی روسی فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی کو ریاستی دہشت گردی قرار دے دیا

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی روسی فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس کا جواب دے گا۔کرغزستان کے سربراہ اجلاس کے بعد بشکیک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کے توانائی مراکز پر بڑے حملوں کی تیاری کی جارہی ہے، انہیں یقین ہے کہ روسی افواج فتح حاصل کریں گی۔پیوٹن کے مطابق روسی فوج نے اگست کے دوران ڈونیسک کے علاقے میں 270 مربع کلومیٹر رقبے پر قبضہ کیا، جبکہ یوکرینی فوج کی بڑی تعداد کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ اگر کوئی امریکی نمائندہ مثبت پیش رفت میں کامیاب ہوتا ہے تو ماسکو کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین کے معاملے پر ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز اور ٹھوس ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نئی پیش رفت کی راہ ہموار ہوتی ہے تو ماسکو یوکرین تنازع کے حل کے لیے بامعنی مذاکرات پر آمادہ ہے۔پیوٹن نے یوکرینی ڈرونز کو بھی ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی کی روسی فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے اور ماسکو اس کا جواب دے گا۔اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی روسی فضائی حدود میں ڈرون کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.