پنجاب اسمبلی، 16 سال سے کم بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی، 16 سال سے کم بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

 لاہور( تر کیہ خبر)پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشوونما کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔قرارداد کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود نامناسب مواد بچوں کو ذہنی دباؤ سمیت مختلف خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔متن میں کہا گیا کہ آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کی مختلف ریاستوں میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قوانین اور پابندیاں نافذ کی جاچکی ہیں، اس لیے پاکستان میں بھی بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مؤثر قانون سازی ضروری ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر صارفین کی عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام نافذ کرے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.