احتجاجی کال موخر کی گئی، منسوخ نہیں ہوئی، حالات پر نظر ہے، مولانا فضل الرحمان

احتجاجی کال موخر کی گئی، منسوخ نہیں ہوئی، حالات پر نظر ہے، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ غازی خان( ترکیہ خبر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور حکومتی اقدامات کے خلاف دی گئی ملک گیر احتجاج کی کال کو فی الحال موخر کیا گیا ہے، تاہم اسے منسوخ نہیں کیا گیا۔ڈیرہ غازی خان میں کھوسہ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے بیٹوں سے ملاقات بھی کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے ساتھ دیرینہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں اور مختلف سیاسی امور پر باہمی مشاورت بھی ہوتی رہی۔انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نہ صرف اپنے قبائل بلکہ پورے وسیب کے اہم رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث مسلم دنیا پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.