سپریم کورٹ میں ججز کی کمی دور کرنے کے لیے 3 قائم مقام ججز کی تعیناتی کی تجویز

سپریم کورٹ میں ججز کی کمی دور کرنے کے لیے 3 قائم مقام ججز کی تعیناتی کی تجویز

لاہور( تر کیہ خبر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات جلد نمٹانے کے لیے ہائیکورٹس کے 3 ججز کو قائم مقام جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مجوزہ تعیناتیوں میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شہباز رضوی اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس رواں ماہ طلب کیے جانے کا امکان ہے۔سپریم کورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 34 ہے، تاہم جسٹس جمال خان مندوخیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد 16 آسامیاں خالی ہو چکی ہیں۔ججز کی کمی کے باعث مقدمات کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور زیرِ التوا کیسز نمٹانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ مجوزہ تقرریوں کا مقصد عدالتی امور میں تیزی لانا اور مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کم کرنا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.