آذربائیجان کی یورپ کو گیس برآمدات 13 ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئیں، مزید اضافے کا اعلان

آذربائیجان کی یورپ کو گیس برآمدات 13 ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئیں، مزید اضافے کا اعلان

ڈبلن( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے کہا ہے کہ یورپ کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں ان کا ملک اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ مستقبل میں متبادل توانائی کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔انہوں نے ڈبلن میں یورپی سیاسی برادری کے 9ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ’’مسابقتی یورپ کی تعمیر، جدت، رابطوں اور سستی توانائی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے میں شرکت کی۔صدر الہام علییف نے یورپی یونین کے ساتھ 2022 میں طے پانے والی توانائی شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے بعد یورپ کو آذربائیجان کی گیس فراہمی 8 ارب سے بڑھ کر 13 ارب مکعب میٹر سالانہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی برآمدات ملکی مجموعی برآمدات کا تقریباً نصف ہیں اور حکومت ان میں مزید اضافے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔آذربائیجان کے صدر کے مطابق ملک میں گیس کے نئے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں، جو مستقبل میں توانائی کی برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.