ترکیہ اور قطر کے درمیان دفاعی معاہدے سمیت تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط

ترکیہ اور قطر کے درمیان دفاعی معاہدے سمیت تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ اور قطر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے سمیت 5 معاہدوں پر دستخط کر دیے۔معاہدوں پر دستخط استنبول میں صدارتی دفتر دولماباہچے میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی موجودگی میں کیے گئے۔یہ پیش رفت ترکیہ اور قطر کی اعلیٰ سطحی تزویراتی کمیٹی کے 12ویں اجلاس کے موقع پر سامنے آئی، جس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.