آذربائیجان اور لتھوانیا کے صدور کی ملاقات، سیاسی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ڈبلن( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور لتھوانیا کے صدر گیتاناس ناؤسیدا کے درمیان ڈبلن میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی روابط کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے تجارت، معیشت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات پر زور دیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، باہمی تعلقات اور آذربائیجان و یورپی یونین کے روابط کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔