متحدہ عرب امارات میں 23 گاڑیوں کا خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق، ترکیہ کا اظہار افسوس
انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ نے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں متعدد گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ اور اماراتی عوام سے تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق 23 گاڑیوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 14 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 30 دیگر زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔