ترکیہ اور قطر میں دفاعی معاہدہ، مختلف شعبوں میں تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط

ترکیہ اور قطر میں دفاعی معاہدہ، مختلف شعبوں میں تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط

استنبول( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردگان اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں 5 معاہدوں پر اتفاق ہوگیا۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر اردگان نے کہا کہ ترکیہ اور قطر کے درمیان طے پانے والا باہمی دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے گا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق دستخط شدہ معاہدوں میں باہمی دفاع، تعلیمی تعاون، امن و مصالحت، تنازعات کے حل اور صارفین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق دستاویزات شامل ہیں۔یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.