کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں تک قونصلر رسائی کی درخواست
اسلام آباد( ترکیہ خبر) بھارت نے کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز جہاز میں موجود اپنے 6 شہریوں سے قونصلر ملاقات کی اجازت طلب کر لی۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی درخواست پر ویانا کنونشن اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت کارروائی کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر موجود بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی۔