ترکیہ خبر

پاکستان کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم روکا گیا، مارکو روبیو

پاکستان کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم روکا گیا، مارکو روبیو

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ "پروجیکٹ فریڈم" کو پاکستان کی درخواست پر روکا گیا تھا تاکہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم روکنے سے ایران کے ساتھ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے اس منصوبے کو عارضی طور پر بند کیا گیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔