صدر زرداری کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
اسلام آباد( تر کیہ خبر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ تاریخی معاہدہ عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے، جبکہ اس سے تینوں ممالک کی مشترکہ دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے معاہدے کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم کرنے کی جانب بھی اہم سنگ میل قرار دیا۔آصف علی زرداری نے معاہدے کو عملی شکل دینے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اہم پیش رفت میں دونوں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔