صدر زرداری کی مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری

صدر زرداری کی مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری

 اسلام آباد( تر کیہ خبر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں اضافی ججز کی تقرری جبکہ بعض اضافی ججز کی مستقل حیثیت میں توثیق کی منظوری دے دی۔ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے لاہور، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس میں اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دی، جبکہ اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں بھی اضافی ججز مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سندھ اور لاہور ہائیکورٹس کے بعض اضافی ججز کی مستقل ججز کے طور پر توثیق بھی منظور کرلی گئی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ ہائیکورٹ ججز کی رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997ء کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.