ترکیے خبر

صدر مملکت نے چار اہم ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے چار اہم ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد( ترکیہ خبر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے چار اہم ترمیمی بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ایوانِ صدر کے مطابق ان قوانین کا مقصد متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔منظور کیے گئے بلوں میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ایوانِ صدر کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کے ذریعے متعلقہ اداروں اور شعبوں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔