ترکیہ خبر

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

گلگت( ترکیہ خبر) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پارٹی نے 24 میں سے 21 حلقوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پی پی پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق حلقہ ایل اے-1 گلگت ون سے صوبائی صدر امجد حسین آزر، ایل اے-2 گلگت 2 سے جمیل احمد، ایل اے-3 گلگت 3 سے آفتاب حیدر جبکہ ایل اے-4 نگر ون سے محمد علی اختر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح ایل اے-5 نگر 2 سے ذوالفقار علی مراد، ایل اے-6 ہنزہ سے کرنل ریٹائرڈ امتیاز الحق کو امیدوار نامزد کیا گیا۔ سکردو کے حلقوں میں ایل اے-7 سے توقیر مہدی شاہ، ایل اے-8 سے سید محمد علی شاہ، ایل اے-9 سے فدا محمد نشاد اور ایل اے-10 سے راجا ناصر علی خان کو پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے۔پیپلز پارٹی نے ایل اے-11 کھرمنگ سے اقبال حسن اور ایل اے-12 شگر سے عمران ندیم کو ٹکٹ جاری کیا جبکہ ایل اے-13 استور ون سے میجر ریٹائرڈ فہد حنیف خان کو امیدوار نامزد کیا گیا۔دیامر کے حلقوں میں ایل اے-15 دیامر ون سے بشیر احمد خان، ایل اے-16 دیامر 2 سے عطا اللہ شاہ اور ایل اے-17 دیامر 3 سے محمد نسیم کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔غذر کے حلقوں میں ایل اے-19 غذر ون سے سید جلال علی شاہ، ایل اے-20 غذر 2 سے نظیر احمد اور ایل اے-21 غذر 3 سے محمد ایوب شاہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایل اے-22 گھانچے ون سے ڈاکٹر عاشق حسین اور ایل اے-24 گھانچے 3 سے انجینئر محمد اسماعیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے کلثوم جہانگیر، سعدیہ دانش، صبیحہ جبین مقدم، خدیجہ اکبر، فہمیدہ شاہین، پروین بانو، سعیدہ مغل اور ذریش فاطمہ کے نام ترجیحی فہرست میں شامل کیے ہیں۔ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں کیلئے ڈاکٹر شریف استوری، علی مدد شیر، نیاز علی اور مومن جان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پارٹی نے تاحال تین حلقوں ایل اے-14 استور 2، ایل اے-18 اور ایل اے-23 کیلئے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔