اسلام آباد( ترکیہ خبر) گلگت بلتستان میں مرکز کی اتحادی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لیے سیاسی رابطے اور مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت قائم ہونے کا امکان ہے۔انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کو ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ کا منصب دیا جائے گا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو گورنر شپ ملنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان وفاق اور صوبوں کی طرز پر پاور شیئرنگ فارمولے پر بھی بات چیت جاری ہے، جس کے تحت وزارتوں کی تقسیم 60 اور 40 فیصد کے تناسب سے کیے جانے کا امکان ہے۔سیاسی حلقوں کے مطابق یہ فارمولہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو گلگت بلتستان میں ایک نئی اتحادی حکومت وجود میں آ سکتی ہے۔
گلگت بلتستان میں اتحادی حکومت کے امکانات، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پاور شیئرنگ فارمولے پر غور
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان