ترکیہ خبر

پوپ لیو کو دورۂ پاکستان کی دعوت

پوپ لیو کو دورۂ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد( ترکیہ خبر)پاکستان کے بشپ حضرات نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی، جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پوپ نے دورے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔پاکستانی بشپ حضرات نے ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے گرجا گھروں اور مسیحی برادری کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔پاکستان کیتھولک بشپ کانفرنس کے صدر اور حیدرآباد کے بشپ سیمسن شکرالدین نے کہا کہ ملاقات نہایت حوصلہ افزا رہی اور پوپ نے پاکستان میں مسیحیوں کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی خیرسگالی کے طور پر تحائف بھی پیش کیے گئے۔