صوبوں کے معاملے پر ن لیگ میں مکمل اتفاق ہے:مریم نواز

صوبوں کے معاملے پر ن لیگ میں مکمل اتفاق ہے:مریم نواز

لندن( ترکیہ خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبوں سے متعلق معاملات پر مسلم لیگ ن کی قیادت اور جماعت ایک مؤقف پر قائم ہیں، پارٹی کے اندر کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو تقسیم کرنے کی کوششیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں، کئی لوگ آئے اور چلے گئے، تاہم جماعت آج بھی اپنی جگہ موجود اور متحد ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں۔ تقریب میں شرکت مکمل کرنے کے بعد وہ اپنی لندن رہائش گاہ سے پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوگئیں۔روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے اندرونی معاملات اور صوبوں سے متعلق جماعت کے مؤقف پر بھی وضاحت پیش کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.