وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ ہو نگے: دفتر خارجہ
اسلام آباد( تر کیہ خبر)دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کا دورہ شروع کریں گے، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم 6 سے 8 اگست تک سعودی عرب میں قیام کریں گے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے معاملات کے حل کے لیے سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ عمان کی خطے میں کوششوں کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔