وزیراعظم شہباز شریف تعزیتی دورے پر قطر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف تعزیتی دورے پر قطر روانہ

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ تعزیتی دورے پر قطر کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔وزیراعظم کے ہمراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہارِ تعزیت کریں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ روابط کے عزم کا بھی اظہار کیا جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.